کویت اردو نیوز 03 جولائی: کویت کے علاقے مبارک العبداللہ میں دو کویتی شہری نشہ آور ادویات اور دیگر خصوصی آلات اور سازوسامان کے ساتھ گرفتار کرلئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق عمومی انتظامیہ برائے منشیات کنٹرول کی نمائندگی کرنے والے کرمنل سیکیورٹی کے شعبے نے دو شہریوں کو 27 چرس کے پودے (marijuana) کی کاشت ، خصوصی آلات اور سازوسامان ، ایک کلو گرام چرس اور مختلف اقسام کے نفسیاتی مادوں کی 300 گولیاں رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جنرل انتظامیہ برائے نارکوٹکس کنٹرول کو اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ ایک شہری اسمگلنگ کی نیت سے نشہ آور اشیاء استعمال کر رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق تحقیقات کو
تیز کیا گیا اور معلومات اکھٹی کی گئیں معلومات کی تصدیق کے بعد متعلقہ محکمے سے گرفتاری کے لئے ضروری اجازت حاصل کرنے کی گئی اور ملزم کو اس کی رہائش گاہ کے سامنے مبارک العبداللہ میں گرفتار کیا گیا۔ اس کے ہمراہ ایک اور شہری بھی تھا جو اسکے ساتھ جرم میں برابر کا شریک تھا۔ اس کے گھر کی تلاشی لیتے ہوئے (26) marijuana کے بیج ، ایک کلو چرس اور مختلف اقسام کے نفسیاتی مادوں کی 300 گولیاں برآمد کی گئیں۔ ملزم نے اعتراف کیا کہ
یہ اشیاء تجارت اور استعمال کرنے کے ارادے سے اس کے پاس تھیں۔ اس نے مزید بتایا کہ وہ تجارت کے ارادے سے تقریبا 3 سال سے چرس کاشت کر رہا تھا اور Wafra کے علاقے میں ایک فارم ہے جہاں اس نے منشیات کی ایک بڑی مقدار کو ذخیرہ کیا ہوا ہے تاہم فارم کو فوراً تلاش کیا گیا جہاں سے قریب
آدھا کلو چرس برآمد ہوئی۔ دوسرے مدعا علیہ نے اعتراف کیا اور بتایا کہ وہ چرس کی کاشت میں پہلے مدعا علیہ کی مدد کر رہا تھا اور اس کے پاس منشیات کی بڑی مقدار ہے جو اس نے مبارک العبداللہ کے علاقے میں واقع اپنے مکان میں چھپائی ہوئی ہے۔ ضبط شدہ اشیاء اور دونوں شہریوں کو مجاز حکام کے پاس بھیج دیا گیا تاکہ ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جاسکے۔