کویت اردو نیوز 07 جولائی: ایک رپورٹ کے مطابق ہزاروں مصری شہریوں نے مستقل طور پر ملک چھوڑنے کا ارادہ کرلیا ہے۔
روزنامہ القبس کی رپورٹ کے مطابق کویت میں کام کرنے والے ہزاروں مصریوں نے کورونا بحران کی وجہ سے آنے والے مہینوں کے اندر مستقل طور پر ملک چھوڑنے کا ارادہ کرلیا ہے۔ ایک سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مصری وزارت امیگریشن کویت میں مقیم ہزاروں مصریوں سے پوچھ گچھ کی ہے جنہوں نے مستقل طور پر وطن واپس آنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ان مصریوں نے مختلف طریقہ کاروں کے بارے میں پوچھا ہے خاص طور پر مصری شہری اپنے بچوں کو مصر کے اسکولوں اور یونیورسٹیوں میں منتقل کرنے سے متعلق بتاتے ہیں اور اسی سبب اپنے وطن روانہ ہونا چاہتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ
مصری شہریوں میں سے بہت سے لوگ اپنے وطن واپس آنے والوں کی مدد کرنے اور ان کے لئے بہترین فیصلے لینے میں مدد کرنے کے لئے وزارت کے اقدام میں حصہ لے رہے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ہزاروں مصریوں نے کورونا وائرس کے آغاز سے ہی کویت کو مستقل طور پر چھوڑ دیا ہے اور توقع ہے کہ آئندہ مہینوں میں بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
ذرائع نے تصدیق کی کہ وزارت واپس آنے والے شہریوں کی حمایت کرتی ہے اور مصر میں ان کے لئے کام کے مواقعے فراہم کرنے اور ان کی مصری مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنے کی خواہاں ہے۔ دوسری طرف مصر میں ہزاروں پھنسے ہوئے افراد جنہیں منظور شدہ ویکسین دی جاچکی ہے یکم اگست سے کویت میں اپنی ملازمتوں پر واپس آنے کی تیاری کر رہے ہیں۔