کویت اردو نیوز 21 جولائی: عید کے پہلے دن اور آج بھی ملک میں ویکسی نیشن کا سلسلہ جاری، بھاری ٹرن آؤٹ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عید کے پہلے دن کویت کے ویکسی نیشن سینٹرز میں بھاری ٹرن آؤٹ ریکارڈ کیا گیا۔عید الاضحٰی کی مبارک فضا اور تہوار کی گہماگہمی نے ڈاکٹروں اور نرسوں کی "وائٹ آرمی” کو ویکسی نیشن سینٹر کے اندر اپنا فرض انجام دینے سے نہیں روکا کیونکہ عید کے پہلے دن بھی انہیں ایسے شہریوں اور رہائشیوں کا استقبال کرنا پڑا جنہیں کورونا کے خلاف ویکسی نیشن وصول کرنے کے لئے پیغامات ارسال کئے گئے تھے اور یہ سلسلہ بدستور آج بھی جاری ہے۔ روزنامہ القبس نے ویکسین وصول کرنے کے لئے گزشتہ روز صبح سے ہی ویکسی نیشن سینٹر میں شہریوں اور رہائشیوں کے ہجوم کو ریکارڈ کیا۔ عید کے پہلے دن بھی ویکسی نیشن کے پیغام وصول کرنے والے ویکسی نیشن وصول کرنے اور اپنا سماجی حق ادا کرنے ویکسی نیشن سینٹرز میں موجود ہیں۔