کویت اردو نیوز 22 جولائی: کویت میں کرونا کیسوں کی تعداد میں کمی واقع ہونے لگی، 24 گھنٹوں کے دوران 8 اموات اور 969 نئے کیس کا اندراج۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان وزارت صحت ڈاکٹر عبداللہ السناد نے گزشتہ روز 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 969 نئے انفیکشن ریکارڈ کیے ہیں جس سے ملک میں درج کیسوں کی کل تعداد 388،881 ہوگئی ہے۔ السناد نے کہا کہ 8 اموات بھی ریکارڈ کی گئیں جو تمام غیرویکسین شدہ افراد کی تھیں جس سے اموات کی کل تعداد 2،255 ہوگئی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ شفایابی کے 1،388 معاملات بھی ریکارڈ کیے گئے جس سے شفایاب ہوئے لوگوں کی کل تعداد 371،125 ہوگئی ہے جس سے
یہ ظاہر ہوتا ہے کہ مجموعی طور پر متاثر ہونے والوں میں سے شفایابی کے کیسوں کی شرح 95.43 فیصد ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انتہائی نگہداشت محکموں میں طبی دیکھ بھال حاصل کرنے والے افراد کی تعداد 326 تک پہنچ چکی ہے جبکہ ان کیسوں کی کل تعداد جن کے متاثر ہونے کی تصدیق ہوگئی تھی اور
اب بھی ضروری دیکھ بھال حاصل کررہے ہیں 15501 ہوچکی ہے جبکہ کورونا وارڈوں میں کیسوں کی کل تعداد 1123 تک پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اسی عرصے کے دوران کئے گئے سویب ٹیسٹوں کی تعداد 12،558 ہے جس سے کل سویب ٹیسٹوں کی تعداد 3277،000 ہوچکی ہے۔گورنریٹریٹس میں کورونا متاثرین کی شرح کے حوالے سے ڈاکٹر السناد نے بتایا کہ متاثرین کی شرح احمدی میں 30 فیصد ، حولی میں 28 فیصد ، جہرا میں 15 فیصد ، فروانیہ میں 14 فیصد اور دارالحکومت میں 13 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔
انہوں نے احتیاطی اقدامات کی پابندی جاری رکھنے ایک دوسرے سے رابطے سے گریز کرنے اور جسمانی دوری کو یقینی بنانے کے مطالبے کی تجدید کی۔