کویت اردو نیوز 15 اگست: کویت کے وزیر دفاع اور داخلہ شیخ طلال الخالد نے مہم میں شرکت کے موقع پر کہا کہ اسلامی قوانین اور روایات کی خلاف ورزی کرنے والوں کی کویتی معاشرے میں کوئی جگہ نہیں ہے۔
ایک مقامی عربی روزنامہ کی رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ کے انڈر سیکرٹری، لیفٹیننٹ جنرل انور البرجس نے بھی محبولہ میں سیکورٹی کی صورتحال کی نگرانی کی اور سیکورٹی اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ قانون کو بغیر کسی امتیاز کے مضبوطی سے ایک اصول کے ساتھ لاگو کریں۔
سیکورٹی اہلکاروں کی جانب سے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرنے کے بعد وزارت داخلہ نے مھبولہ کے علاقے میں ایک وسیع مہم شروع کی۔ یہ مہم وزیر دفاع اور داخلہ شیخ طلال الخالد اور وزارت کے انڈر سیکرٹری لیفٹیننٹ جنرل انور البرجس کی ہدایات پر عمل میں آئی۔
اس مہم کی قیادت احمدی سکیورٹی کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل ولید الشہاب نے ہنگامی گشت کرنے والوں کے تعاون سے کی۔