کویت اردو نیوز 31 جولائی: یوتھ ونگ اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت کے زیر اہتمام شاندار سمر کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں فرخ امیر سیال (کمیونٹی ویلفیئر اتاشی) سفارت خانہ پاکستان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق یوتھ ونگ اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت کی جانب سے اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے رواں سال کویت میں پاکستانی بچوں کیلئے سمر کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس کا دورانیہ 3 ماہ ہوگا جس میں بچوں کی کثیر تعداد نے رجسٹریشن کروائی۔ کروناکی وجہ سے آن لائن زوم کلاسز میں کویت کے علاوہ دنیا بھر سے بچوں اور اساتذہ نے حصہ لیا۔ چوتھےہفتے کے پہلے دن (بروز جمعہ) کےسمرکیمپ کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ جس کی سعادت عبدالرحمن جہانگیر نے حاصل کی۔ پروگرام کو امتیاز بھٹی نے کنڈکٹ کیا۔ جس میں
فائن آرٹ کے موضوع پر عادل محمود (ڈائریکٹر سکیچ-اپ آرٹ) ، کارٹون نگار (روزنامہ نوائے وقت) Lahore The Guardian London) نےخصوصی لیکچر دیا اور مختلف سکیچ بنائے جسے بچوں نے بے حد پسند کیا۔ چوتھے ہفتے کے دوسرے دن (بروز ہفتہ )سمرکیمپ کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جس کی سعادت حماد رضا نے حاصل کی۔
پروگرام کو ساجد ندیم نے کنڈکٹ کیا جس میں فائن آرٹ کے موضوع پر عادل محمود نے خصوصی لیکچر دیا۔ پانچویں ہفتے کے پہلے دن (بروز جمعہ) کا آغاز حسب معمول تلاوت قران پاک سے ہوا جس کی سعادت خذیفہ عتیق نے حاصل کی۔ پروگرام کو زاہد خادم نے کنڈکٹ کیا۔ ریاضیات کے حوالے سے امتیاز بھٹی نے بڑی تفصیل سے مثالوں کے ساتھ بچوں لیکچردیا۔ دوسرے دن (بروز ہفتہ) Virtual Field Visit کےحوالے سے عبدالرحمن عباسی نے خصوصی لیکچر دیا اور لائیو پھولوں، سبزیوں اورپھلوں کو دکھایا جس سے بچے بہت لطف انداز ہوئے۔
چھٹے ہفتے کے پہلے دن (بروز جمعہ) آغاز حسب معمول تلاوت قران پاک سے ہوا جس کی سعادت خزیفہ اشرف نے حاصل کی۔ پروگرام کو زاہد خادم نے کنڈکٹ کیا- Effective Communication Skills of Accounting کےحوالے سے فیصل جمیل اور عبدالوحید نے خصوصی لیکچر دیا جسے بچوں نے بہت پسند کیا۔
دوسرے دن (بروز ہفتہ) اسلامی تعلیمات کے حوالےسے چوہدری فاروق شاد نے بڑی تفصیل سے مثالوں کے ساتھ بچوں سے گفتگو کی جس سے بچوں کو بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔ ساتویں ہفتے کے پہلے دن (بروز جمعہ) کا آغاز حسب معمول تلاوت قران پاک سے ہوا جس کی سعادت عبدالہادی نے حاصل کی۔ پروگرام کو زاہد خادم نے کنڈکٹ کیا۔ جنرل نالج کےحوالےسرمحمد اکبر نے اپنے خوبصورت انداز میں بچوں کے ساتھ سوالات کی صورت میں شیئرکیا جس سے بچوں کو بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔ دوسرے دن (بروزہفتہ) کا آغاز حسب معمول تلاوت قران پاک سے ہوا جس کی سعادت عبدالرحمن جہانگیر نے حاصل کی۔ پروگرام کو حسن چوہدری نے کنڈکٹ کیا جس میں مہمان خصوصی جناب فرخ امیر سیال (کمیونٹی ویلفیئر اتاشی ، سفارت خانہ پاکستان برائے کویت) نے Career Counseling کے حوالے سے بچوں کے مستقبل کے موضوع پر بچوں سے سیر حاصل گفتگو کی جس سے بچے اور ان کے والدین بہت مستفید ہوئے۔
صدر اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت جاوید اقبال نے مہمان خصوصی کا شکریہ ادا کیا اور بچوں کوعلم کے حصول کے لیے مفید مشورے دئیے۔ آخر میں صدف علی صدف (صدر یوتھ ونگ) نے تمام ٹرینرز کا فرداً فرداً شکریہ ادا کیا۔ اس طرح سات ہفتوں کے کورس کا اختتام ہوا۔ اس پُروقار تقریب کی صوتی و بصری کوریج اسلامک ايجوکيشن کميٹی کويت (میڈیا سیل) نے کی۔