کویت اردو نیوز 17 اگست: ساٹھ سالہ تارکین وطن کے رہائشی اقاموں کی تجدید کے لئے فیس کم کرنے کا فیصلہ متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزراء کونسل نے 60 سالہ تارکین وطن کے رہائشی اقاموں کی تجدید کے لئے مقرر بھاری فیس میں انسانی ہمدردی کے تحت کمی کرنے اور رہائشی اجازت ناموں کی تجدید میں مدد کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم وزراء کونسل کی جانب سے فیصلے پر مطالعہ جاری ہے اور جلد ہی مثبت فیصلہ لئے جانے کا امکان ہے۔ حکومتی ذرائع نے اس حوالے سے کہا ہے کہ 2000 دینار کی بجائے 1،000 دینار کی منظوری کی توقع ہے بشرطیکہ حکومت کی طرف سے تجویز کردہ 1000 دینار میں وہ فیس بھی شامل ہو جسے وزراء کونسل نے ‘ریاستی فیس’ قرار دیا ہے اور یہ ریاستی فیس بھی 500 دینار سے زیادہ
نہ ہو اس کے علاوہ ہیلتھ انشورنس پالیسی کے لیے بھی کم قیمت مقرر کی جائے جو نجی ہسپتالوں اور طبی مراکز میں تمام علاج معالجے کی لاگت کو پورا کرے گی۔ صحت کا احاطہ کویت کی ایک انشورنس کمپنی فراہم کرے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ وزراء کونسل کی طرف سے سپورٹ کردہ حل کا فیصلہ اگلے چند دنوں میں متوقع ہے۔ اس تجویز کو پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت (PAM) بورڈ آف ڈائریکٹرز کے 50 فیصد ارکان نے ووٹ دیا ہے۔
ذرائع نے اشارہ کیا کہ 500 دینار انشورنس پالیسی کی لاگت کی تجویز 60 اور اس سے زیادہ عمر کے گروپوں کے لیے اعلی بیمہ پالیسیوں کی وجہ سے آئی ہے اس کے علاوہ اس قسم کی انشورنس پالیسیوں کے ذریعے صحت کی خدمات فراہم کرنے کے خواہش مند ہسپتالوں کے علاج معالجے کی حد بھی شامل ہے۔