کویت اردو نیوز 22 جون: کویت کے مخصوص علاقوں میں لاک ڈاؤن کی سفارشات مسترد کردی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں ویکسین کی دونوں خوراکیں لینے والوں کی شرح 30 فیصد ہے جبکہ 30 لاکھ شہریوں اور رہائشیوں کو ویکسین دی جا چکی ہے۔ وزراء کونسل نے گذشتہ روز وزیر اعظم شیخ صباح الخالد الحمد الصباح کی زیرصدارت اپنے باقاعدہ اجلاس میں ملک کی صحت کی صورتحال پر ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا۔ وزارت صحت کا ملک میں ویکسی نیشن پلان پر عمل درآمد کو مزید تیز کرنے کا منصوبہ ہے۔ رجسٹرڈ شدہ افراد کو ویکسین دینے کے لئے ییغامات ارسال کئے جارہے ہیں۔ دوسری جانب کچھ رہائشی علاقوں جیسے جلیب الشیوخ ، فروانیا اور مھبولا پر علاقائی پابندی (لاک ڈاؤن) کے نفاذ کے امکان کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں ذرائع نے جواب دیا کہ "ابھی تک یہ ممکن نہیں ہے جلیب الشیوخ ، فروانیا اور مھبولا کے علاقوں پر
علاقائی پابندی کا اطلاق نہیں کیا جاسکتا۔ ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ وزارت صحت روزانہ 43،000 افراد کو ویکسین دینے میں کامیاب ہونے کے بعد روزانہ 50،000 سے 60،000 شہریوں اور رہائشیوں کو ویکسین دینے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔