کویت اردو نیوز 19 اگست: چینی اور روسی ویکسین "سائنوفرما ، سائنوویک اور سپوٹنک” وصول کرنے والے افراد کو کویت میں داخل ہونے کی اجازت دے دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات کویت وزراء کی کونسل نے چینی اور روسی ویکسین وصول کرنے والوں کو کویت میں داخل ہونے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا بشرطیکہ کویت میں منظور شدہ ویکسین (فائزر ، آسٹرازینیکا، موڈرنا) میں سے کسی ایک کی دو خوراکیں یا جانسن اینڈ جانسن ویکسین کی ایک خوراک وصول کرنا لازم ہو گا۔ گورنمنٹ کمیونیکیشن سینٹر نے مسافروں کے لیے ریاست کویت میں داخل ہونے کی شرائط اور کنٹرول کا اعلان کیا اور ریاست کویت میں منظور شدہ ویکسین کے ساتھ حفاظتی ویکسین وصول کرنے والے گروپوں کے داخلے کی اجازت دی جو کہ
"فائزر ، آسٹرازینیکا آکسفورڈ ، موڈرنا” ویکسین کی دو خوراکیں اور "جانسن اینڈ جانسن” ویکسین کی ایک خوراک ہے۔ ان لوگوں کے حوالے سے جنہوں نے مندرجہ ذیل (چینی و روسی) ویکسینوں میں سے ایک کی دو خوراکیں حاصل کی ہیں جو کویت میں منظور
نہیں ہیں جو کہ "سائنوفرما ، سائنوویک ، سپوٹنک” ہیں انہیں اس شرط پر داخل ہونے کی اجازت ہے کہ وہ کویت میں منظور شدہ ویکسینوں میں سے کسی بھی ویکسین کی ایک خوراک حاصل کریں۔ یاد رہے کہ گزشتہ رات کویت وزراء کونسل نے اپنے ہفتہ وار اجلاس کے دوران کورونا وبائی مرض کے پیش نظر عرصہ دراز سے 06 ممنوعہ ممالک (پاکستان، مصر ، بھارت ، بنگلہ دیش ، سری لنکا اور نیپال) کی پروازوں کو ملک میں براہ راست داخلے کی اجازت دے دی ہے۔