کویت اردو نیوز 23 اگست: پاکستانی ڈاکٹرز، نرسنگ اور طبی عملے شعبوں سے تعلق رکھنے والے افرد کی ساتویں کویت کھیپ پہنچ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وبائی امراض سے نمٹنے میں قومی میڈیکل ٹیموں کی مدد کے لئے پاکستانی میڈیکل اور نرسنگ سٹاف کی ساتویں کھیپ آج صبح 23 اگست بروز پیر کویت پہنچی۔ ذرائع نے انکشاف کیا کہ یہ بیچ 245 میڈیکل اور نرسنگ سٹاف پر مشتمل ہے جو انتہائی نگہداشت ، اینستھیزیا ، سینے کے امراض ، سانس کی بیماریوں اور انفیکشن کنٹرول میں مہارت رکھتا ہے۔ ذرائع نے تصدیق کی کہ وزارت صحت کے قابل حکام نے اس بیچ کے انٹری ویزوں کے لیے طریقہ کار مکمل کیا۔ ذرائع نے ’Lukum‘ سسٹم کے ذریعے بھرتی کے عمل
کی وضاحت کی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستانی میڈیکل اور نرسنگ سٹاف کی نئی کھیپ ملک میں تین ماہ تک کام کرے گی پھر اگر وزارت کو وائرس سے لڑنے میں ان کی خدمات درکار ہوئیں تو ان کی تقرری میں مزید تین ماہ کی توسیع کی جائے گی۔
ڈاکٹرز، نرس اور طبی عملے پر مشتمل اس ساتویں بیچ کا سفارتخانہ پاکستان برائے کویت کے کمیونٹی ونگ جناب اخلاق نے کویت بین الاقوامی ہوائی اڈے پر استقبال کیا۔ یاد رہے کہ کویت پہنچنے والا یہ ساتواں بیچ 245 طبی افراد بشمول ڈاکٹر، نرس و طبی عملے پر مشتمل ہے جبکہ اس سے قبل مختلف اوقات میں خصوصی معاہدوں پر پاکستان سے کویت آنے والے 06 بیچز میں تقریباً 1100 افراد شامل تھے جس سے کویت میں پاکستانی طبی عملے کی کُل موجودہ تعداد تقریباً 1350 کے قریب پہنچ چکی ہے۔