کویت اردو نیوز 18 جون: توقع ہے کہ غیرملکی رہائشیوں کو ویکسی نیشن کی خوراکوں دیئے جانے سے منسلک کیا جائے گا جبکہ نئے ویزے جاری کرنے میں اتنی جلدی نہیں کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق رہائشی امور کے ذرائع نے بتایا ہے کہ نئے ورک پرمٹ جاری کرنے یا ہر طرح کے وزٹ ویزے کھولنے کے بارے میں بات کرنا قبل از وقت ہے جبکہ اگلی اطلاع تک صرف ان ہی افراد کو یکم اگست سے کویت میں داخلے کی اجازت ہوگی جن کی مناسب رہائشی اجازت نامہ (اقامہ) ہے اور انہیں کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہے۔ روزنامہ الانباء کی خبر کے مطابق موصولہ ہدایات پر عمل درآمد کے لئے سیاحتی یا نئے ورک پرمٹ ویزے دینے کا افتتاحی عمل فی الحال وزارتی کمیٹی اور رہائشی امور کی ہم آہنگی اور منظوری سے جاری کیا جائے گا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ جن تارکین وطن کو ویکسین کی
دونوں خوراکیں مل چکی ہیں وہ قومی ویکسی نیشن پروگرام کے تحت رہائشی اقامہ کی تجدید سے منسلک ہوں گی۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سے مختلف سوشل ایپلی کیشنوں اور پلیٹ فارمز پر نئے سیاحتی کویتی ویزے (وزٹ ویزے) جاری ہونے کی تصاویر گردش کر رہی ہیں جن میں کسی قسم کی کوئی سچائی نہیں ہے جبکہ پاکستانی ویزہ بحالی کا اس خبر سے کوئی تعلق نہیں ہے، پاکستانیوں کو ویزے جاری کرنے کے لئے کویت میں حالات کے معمول پر آنے تک انتظار درکار ہو گا۔