کویت اردو نیوز 03 ستمبر: امیری ہسپتال نے کوویڈ 19 وارڈز کو مکمل طور پر بند کردیا گیا۔ کیس کی تعداد صفر ہونے کا اعلان۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں وبائی امراض کی مجموعی صورتحال میں بہتری کے ساتھ امیری ہسپتال نے صفر کیسز ریکارڈ کرنے کے بعد آخری انتہائی نگہداشت کوویڈ 19 یونٹ کو بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ روزنامہ الرای نے امیری ہسپتال میں داخلی امراض اور انتہائی نگہداشت کے معاملات کے ماہر ڈاکٹر عبدالعزیز المطوا کے حوالے سے بتایا کہ انفیکشن کی تعداد میں کمی کے ساتھ امیری ہسپتال تینوں انتہائی نگہداشت کے یونٹس کو بتدریج بند کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ انہوں نے کامیابی کی وجہ
طبی عملے اور بالخصوص انتہائی نگہداشت کے یونٹس کے اہلکاروں کی عظیم کوششوں کو قرار دیا۔ اندرونی ادویات کے ماہر ڈاکٹر محمد مرزا نے ہسپتال کے تمام پانچ کوویڈ 19 وارڈز کو بند کرنے کا بھی اعلان کیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز کویت میں یومیہ
کورونا وائرس کے 111 نئے کیسوں کے اضافے سے ملک میں کیسوں کی کل تعداد 410،072 ہو گئی ہے جبکہ اموات کے کیسوں میں ایک سے بڑھ کر 2،421 ہو گئیں۔ وزارت کے ترجمان ڈاکٹر عبداللہ السناد نے ایک بیان میں کہا کہ مزید 150 افراد اس وائرس سے صحت یاب ہوئے جس سے اس بیماری پر قابو پانے والوں کی کل تعداد 405،470 ہو گئی۔ انہوں نے شہریوں اور غیر ملکیوں کو یکساں طور پر زور دیا کہ صحت کی احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے بنیادی طور پر ، سماجی دوری کے قوانین پر عمل کرنا ، وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کا واحد راستہ ہے۔