کویت اردو نیوز 22 مارچ: فریضہ حج ادا کرنے کے لئے کوویڈ 19 ویکسین لینا لازمی شرط قرار دے دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اس سال حج ادا کرنے کے لئے کورونا ویکسین لینا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ روزنامہ الرای کی رپورٹ کے مطابق وزارت اوقاف اور اسلامی امور کے سیکرٹری انجینئر فرید العمادی کا کہنا ہے کہ کویت کو ابھی تک سعودی حکام کی جانب سے حج سیزن کے سلسلے میں کوئی خاص ہدایت یا کوئی نیا انتظام موصول نہیں ہوا ہے سوائے اس کے کہ جو حج ادا کرنا چاہتے ہیں ان کو لازمی طور پر کورونا ویکسین لینی ہوگی۔
انجینئر فرید العمادی نے جہرا میں فلاح مبارک الحجرف مسجد کے افتتاح کے موقع پر جاری ایک پریس بیان میں تصدیق کی کہ حج امور کے منتظمین کے لئے بھی کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لینا لازم ہے۔
Related posts:
کویت: کمپنیاں تنخواہ کا سرٹیفکیٹ پیش کیے بغیر ملازمین کے اقامہ کی تجدید کرسکتی ہیں
غیرملکیوں کی جگہ کویتی شہریوں کو ملازمت پر رکھنے کے اقدامات میں تیزی آنے لگی
نئے گھریلو ملازمین بھرتی کرنے کے لئے کویت اور فلپائن میں بات چیت کا آغاز
جعلی کویتی شہریت حاصل کرنے والا سعودی شہری پکڑا گیا، سخت سزا سنا دی گئی
کویت: اومیکرون وائرس کے پیش نظر سرکاری اداروں کے نئے اوقات کار جاری
کویت: 350 دینار سے زائد تنخواہ لینے والے غیرملکیوں پر ٹیکس عائد کرنے کا بل پیش
کویت میں آئندہ گاڑیوں کی پاسنگ کیسے ہو گی مکمل طریقہ کار سامنے آ گیا
کویت: 3 لاکھ کے قریب غیرملکیوں کے ڈرائیونگ لائسنس ضبط کرنے کی تیاری
ذرائع:
الرای