کویت اردو نیوز 05 ستمبر: کویت کی وزارتِ داخلہ کی جانب سے جلد ہی وزٹ ویزا کھولے جانے کی امید کی جا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈیڑھ سال سے زائد عرصے کے وقفے کے بعد وزارت داخلہ ملک کا دورہ کرنے کے خواہش مند غیر ملکیوں کے لیے انٹری ویزا دوبارہ کھولنے کا ارادہ کررہی ہے۔ وزٹ ویزوں کے اجراء میں ہر قسم کے وزیٹر ویزا دینے کی اجازت ہوگی جن میں فیملی ، تجارتی اور سیاحتی ویزا شامل ہوں گے۔ اس سلسلے میں وزراء کونسل کی منظوری کے بعد مخصوص کنٹرول اور شرائط کے مطابق یہ فیصلہ لیا جائے گا جبکہ ایک سیکورٹی ذریعہ کے مطابق اس کا نفاذ اکتوبر میں شروع ہو جائے گا۔ یہ معمول کی زندگی میں
واپسی کی روشنی میں سامنے آیا ہے کیونکہ مختلف ممالک کے ساتھ براہ راست پروازوں کا آغاز کویت ہوائی اڈے کی صلاحیت میں اضافہ اور دیگر وجوہات اور کورونا وائرس میں کمی کے ساتھ اب اگلہ مرحلہ وزٹ ویزوں کا اجراء ہے۔
ایک سیکورٹی ذرائع نے روزنامہ الرای کو انکشاف کیا کہ "وزارت داخلہ اور وزراء کونسل کے درمیان انٹری ویزے کھولنے کی اجازت کے حوالے سے خط و کتابت جاری تھی جو کہ کورونا بحران کی وجہ سے گزشتہ سال کے آغاز سے معطل ہیں تاہم کمرشل اور فیملی انٹری ویزے اس وقت جاری کیے جا رہے ہیں لیکن صرف وزراء کونسل میں کورونا ایمرجنسی کی سپریم کمیٹی کے ذریعے مخصوص کنٹرول اور شرائط کے مطابق جاری کئے جاتے ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ جن درخواستوں کو منظور کیا جاتا ہے ان کی اکثریت میڈیکل کیڈرز اور لیبر مارکیٹ کے لیے ضروری کچھ پیشوں سے متعلق ہے جیسے قانونی مشیر ، انجینئر ، ٹیکنیشن اور اساتذہ جبکہ دیگر معاملات مطالعہ اور تشخیص سے مشروط ہیں۔ ذرائع کے مطابق انسانیت کے نقطہ نظر سے ملک میں رہنے والے کچھ خاندانوں کے کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے انتہائی محدود تعداد میں اور ایمرجنسی کمیٹی کی منظوری کے بعد ہی وزٹ ویزا بچوں اور میاں بیوی کو دیا جاتا ہے۔
دوسری جانب ذرائع نے انکشاف کیا کہ "ملک میں رہائشی اقامہ کی خلاف ورزی کرنے والوں کی تعداد اس وقت تقریبا ڈیڑھ لاکھ ہے۔ یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ "ایئر پورٹ کھلنے اور زندگی معمول پر آنے کے بعد حالات کو دوبارہ سدھارنے کے لیے انہیں کوئی ڈیڈ لائن دینے کا ارادہ نہیں ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ "ہوائی اڈوں کی بندش کی وجہ سے واپس نہ آنے کے نتیجے میں تقریبا 390،000 لوگ اپنے رہائشی اجازت نامے سے محروم ہو چکے ہیں۔