کویت اردو نیوز: کویت کی وزارت داخلہ کے انڈر سیکرٹری لیفٹیننٹ جنرل انور البرجس نے انشورنس ریگولیٹری یونٹ کے ڈائریکٹر محمد العتیبی سے کہا ہے کہ وہ ‘سہل’ ایپلی کیشن کے ذریعے گاڑیوں کی ملکیت کی تجدید کو ‘بیما’ نامی الیکٹرانک دستاویز کے نظام کو فعال کرنے کے فیصلے کے اجراء کے لیے ضروری اقدامات کریں تاکہ منتقلی کی کارروائی شروع کی جا سکے۔
البرجس نے العتیبی کو بھیجے گئے خط میں اشارہ کیا کہ یہ وزارت داخلہ کی ڈیجیٹل تبدیلی بالخصوص فراہم کردہ خدمات کی ڈیجیٹلائزیشن پر زور دینے کی ہدایات کی تعمیل کرتا ہے۔ عوام کو انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وزارت تمام خدمات بشمول گاڑیوں کی ملکیت کی تجدید اور منتقلی آن لائن کرنے کی خواہشمند ہے جیسا کہ کویت انشورنس فیڈریشن کے نمائندوں کے ساتھ 27 نومبر 2023 کو صبحان میں وزارت داخلہ کے انفارمیشن سسٹم جنرل ڈیپارٹمنٹ میں ہونے والی میٹنگ میں تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ یہ اعلان گزشتہ ہفتے کیا گیا تھا، جس کے مطابق، ٹریفک قانون کے انتظامی ضوابط میں قرارداد 81/1976 کے مطابق، یہ آن لائن سروس یکم جنوری 2024 سے شروع ہوگی۔