کویت سٹی 27 مئی: روزنامہ عرب ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق کویت سول سروس کمیشن نے بدھ کے روز سرکاری شعبے کے ملازمین اور ایگزیکٹوز کے لئے ہدایات جاری کیں جس میں واضح کیا گیا کہ آنے والے عرصے میں کام کی بحالی کی راہ ہموار کرنے کے لئے کس طرح دوبارہ کام شروع کیا جائے گا۔
ان ہدایات میں مختلف محکموں اور شعبوں میں سروسز مہیا کرنے والے والے ملازمین کو عوامی حفاظت کی ضروریات، شرائط اور احتیاطی تدابیر کا بھی تذکرہ کیا گیا ہے جس پر عمل پیرا ہونا ضروری ہے۔ سول سروس کمیشن نے سرکاری شعبے میں بلاتعطل کام کو یقینی بنانے کے لئے بروشر کی ضرورت اور ایک ایسے طریقہ کار پر عمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا جس سے موجودہ بحرانی صورتحال اور حالات سے مطابقت کام دوبارہ شروع ہونا یقینی بنایا جاسکے۔ احتیاطی تدابیر کے ذریعہ مکمل اجتناب کرنے کے علاوہ عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے، ملازمین ، شہریوں اور رہائشیوں کی صحت کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ کام کے ایک سے زیادہ اختیارات اور شفٹوں کے نظام فراہم کرنے کی بھی ضرورت ہے۔
اس کے پہلے مرحلے میں کہا گیا ہے کہ کچھ ملازمین کو کام سے چھٹی دے کر”آرام کے دن” دیئے جائیں جن میں حاملہ، نرسنگ بچوں کی مائیں، ایسے ملازمین جو کچھ بیماریوں میں مبتلا ہیں، 55 سال کی عمر کے معذور ملازمین ما سوائے ان کے جو لیڈر یا سپروائزر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ کچھ کام (آن لائن) کے ذریعہ، گھر پر جزوی یا مکمل طور پر انجام دیئے جاسکتے ہیں جبکہ کام کے مقامات پر ملازمین کے مابین سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔
حوالہ: عرب ٹائمز