کویت سٹی 31 جولائی: بچوں کے اقامہ کو والدہ پر منتقلی بند کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق رہائشی امور کی جنرل ایڈمنسٹریشن نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر بچوں کا والد مستقل طور پر ملک چھوڑ گیا ہے یا ملک سے باہر ہوتے ہوئے اس کا اقامہ ختم ہو گیا ہو یا اس کا انتقال ہو گیا ہو تو ایسی صورت میں والدہ کا اپنے بچوں کو اپنی کفالت میں لینے کا قانون روک دیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ چھ گورنریٹس میں رہائشی امور کے محکموں کے ڈائریکٹرز کو یہ ہدایات موصول ہوئی ہیں اور مذکورہ بالا معاملات میں کویت میں مقیم اپنی ماؤں کی کفالت پر بچوں کے اقامہ کی منتقلی سے متعلق معاملات پر کارروائی نہ کرنے کے متعلق محکموں کے سربراہان اور ملازمین کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔
مندرجہ ذیل 3 اقسام کو اس فیصلے سے خارج کردیا گیا ہے جو ہیں:
- وزارت تعلیم میں کام کرنے والی خواتین تارکین وطن اساتذہ
- وزارت صحت کی میڈیکل اینڈ نرسنگ اتھارٹی میں کارکن
- جنرل محکمہ برائے فوجداری (جنرل ڈیپارٹمنٹ آف کریمینل ایویڈنس) میں کام کرنے والی ڈاکٹر خواتین جہاں وہ دوسرے اقاموں کے بغیر اپنے بچوں کی کفالت کرنے کی حقدار ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: ممنوعہ 07 ممالک کسی اور ملک 14 دن رہ کر کویت آ سکتے ہیں
روزنامہ القبس کے ذریعے موصول ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ ملک میں تارکین وطن کے اقامہ نظام کا دوبارہ بندوبست کرنے کے فریم ورک میں آتا ہے اور اس کا مقصد آبادیاتی نظام میں ترمیم کرنا ہے۔
اس سے قبل وزٹ ویزا پر ملک میں داخل ہو کر اپنے والدین کے اقامہ آرٹیکل 22 یعنی فیملی ویزہ پر منتقل ہونے والے بچوں کے اقاموں کی منتقلی کورونا وبائی امور سے پہلے ہی روک دی گئی تھی جس کی پہلے اجازت تھی۔