کویت اردو نیوز 19 ستمبر: کویت کی جنرل سول ایوی ایشن نے ایک بار پھر سے مسافروں کی یومیہ آمد کی گنجائش بڑھانے کی درخواست کر دی۔
روزنامہ الانباء کی رپورٹ کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (DGCA) نے ایک بار پھر وزراء کونسل سے کہا ہے کہ وہ کویت بین الاقوامی ہوائی اڈے پر روزانہ آنے والے مسافروں کی تعداد میں اضافہ کریں جو کہ فی الوقت 10 ہزار مسافر یومیہ ہے۔ ڈی جی سی اے نے یہ درخواست ہوائی ٹکٹوں کی قیمتوں کو کم کرنے کی کوششوں کے حصے کے طور پر کی ہے۔ مصر اور بھارت سے براہ راست پروازوں کی بحالی کے ساتھ آنے والے مسافروں کے کوٹے کی وجہ سے ٹکٹوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ کویت بین الاقوامی ہوائی اڈے پر
کام کرنے والی ایئر لائنز نے ان کے لیے مختص کوٹہ ختم کر دیا ہے۔ اس لیے وہ مزید ممالک کے لئے پروازیں کھولنے سے قاصر ہیں لہذ آنے والے مسافروں کی تعداد میں اضافہ ہوائی ٹکٹ کی قیمتوں کو کم کرنے میں بہت اہم کردار ادا کرے گا۔
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (DGCA) دو ہفتے کی مدت کے لیے شہریوں کے لئے عراق سے براہ راست پروازیں چلائے گا خاص کر شہریوں کے فرسٹ ڈگری کے رشتہ داروں جو مقدس مزاروں کی زیارت کا ارادہ رکھتے ہیں کیونکہ 21 ماہ سے زائد عرصے سے ابدلی بارڈر بند ہے اور وہ زیارت سے محروم ہیں۔