کویت اردو نیوز 24 اکتوبر 2023: کویت کی اپیل کورٹ نے نچلی عدالت کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے پبلک اتھارٹی سول انفارمیشن کے شعبہ کے سربراہ کو 5 سال قید اور 212,000 دینار جرمانے کی سزا سنائی ہے۔
روزنامہ الرائ کی خبر کے مطابق عدالت نے اس کے دو ساتھیوں، ایک مصری اور ایک بنگلہ دیشی کو بھی 3 سال کے لیے جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا ہے۔
تحقیقات کا انکشاف اس وقت ہوا جب PACI کے ڈائریکٹر جنرل کو مرکزی ملزم کی جانب سے رقم لے کر سول شناختی کارڈ جاری کرنے کی رپورٹس موصول ہوئیں۔
اس غیر قانونی سرگرمی کو ایک بنگلہ دیشی کارکن نے سہولت فراہم کی جو ایک صفائی کرنے والی کمپنی میں ملازم تھا جبکہ مصری جو PACI ہیڈ کوارٹر میں بطور سیکیورٹی گارڈ کام کرتا تھا۔
سول شناختی نمبروں کی ٹریکنگ اور خودکار کارڈ جاری کرنے کے نظام کے ذریعے اس طرح کے مشکوک لین دین کا معاملہ سامنے آیا جس نے محکمے کے ملازمین کے ملوث ہونے کے بارے میں واضح ثبوت فراہم کئے جس سے ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئی۔