کویت اردو نیوز 07 اکتوبر: 60 سالہ عمر رسیدہ تارکین وطن کے ورک پرمٹ سے متعلق پابندی کے فیصلے کی وجہ سے 4013 تارکین وطن کویت کی لیبر مارکیٹ چھوڑ کر چلے گئے۔
تفصیلات کے مطابق 60 سالہ یا اس سے زائد عمر رسیدہ ہائی اسکول ڈپلوما یا اس سے کم تعلیمی قابلیت رکھنے والے تارکین وطن کے ورک پرمٹ پر پابندی کا فیصلہ جس پر عمل درآمد درحقیقت رواں سال جنوری کے اوائل میں ہوا تھا کو فتویٰ اور قانون سازی کے ساتھ منسوخ کرتے ہوئے روزنامہ القبس کے حاصل کردہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ اس فیصلے کو منسوخ کرنے سے پہلے ہی 4،013 تارکین وطن صرف چھ ماہ کے اندر لیبر مارکیٹ چھوڑ کر جا چکے تھے۔ فتویٰ ڈیپارٹمنٹ نے تصدیق کی تھی کہ 60 سال کی عمر تک پہنچنے والوں کے لیے کام کے اجازت ناموں کی تجدید کو روکنے کا فیصلہ "منسوخ شدہ فیصلے پر مبنی ہے اور اس لیے یہ فیصلہ
قانونی نقطہ نظر سے غیر قانونی سمجھا جاتا ہے۔” یاد رہے کہ آج 07 اکتوبر بروز جمعرات فتوی اور قانون سازی کی جانب سے 60 سالہ افراد کے ورک پرمٹ کی تجدید نہ کرنے کے فیصلے کو منسوخ کر دیا گیا ہے جس پر کویت میں مقیم عمر رسیدہ لاکھوں تارکین وطن نے حکومت کویت کا شکریہ ادا بھی کیا۔