کویت اردو نیوز 13 اکتوبر: سول سروس کمیشن نے کویت میں کام کرنے والی ڈاکٹروں کی تنخواہوں میں اضافہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزارت صحت نے کہا کہ کویتی اور غیر ملکی ڈاکٹر جو انتہائی نگہداشت کے یونٹس ، اینستھیزیا اور ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹس میں کام کر رہے ہیں ان کی تنخواہوں میں رواں سال کی یکم جولائی 2021 سے 500 کویتی دینار کا اضافہ کر دیا گا ہے۔ باخبر ذرائع نے روزنامہ الانباء کو بتایا کہ توقع کی جا رہی ہے کہ اس فیصلے سے ایک ہزار سے زائد ڈاکٹروں کو فائدہ پہنچے گا۔ ذرائع نے اس بات کا اشارہ کیا کہ سول سروس کمیشن نے سرکاری ہسپتالوں کے تین اہم شعبوں میں کام کرنے والے کویتی اور غیرملکی ڈاکٹروں کے لیے ماہانہ 500 دینار کے ’خصوصی‘ اضافے کی منظوری دی ہے جس کا اطلاق یکم جولائی 2021 سے کیا گیا ہے جبکہ گزر جانے والے تین مہینوں کی اضافی تنخواہ ایک ساتھ دی جائے گی۔