کویت اردو نیوز 16 جولائی: کویت ائیرپورٹ بحالی کی طرف گامزن، عیدالاضحی کے موقع پر روانگی اور آمد کی پروازوں میں اضافہ ہوگیا جبکہ غیرملکیوں کی وطن واپسی کے لئے انتظامات تیزی سے جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق "عیدالاضحی کی تعطیلات کے دوران سول ایوی ایشن کی جنرل انتظامیہ نے مسافروں کی روانگی اور آمد سے متعلق نقل و حرکت سے نمٹنے کے لئے اپنی تیاریوں کو جاری رکھا ہوا ہے نیز اگست کی یکم تاریخ سے ملک واپس لوٹنے والے تارکین وطن کی واپسی سے متعلق انتظامات بھی جلد از جلد مکمل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ محکمہ کے ڈائریکٹر جنرل محمد یوسف الفوزان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کویت بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بحالی کے آثار آہستہ آہستہ مسافروں اور پروازوں کی تعداد میں اضافے کی روشنی میں بہتر ہونا شروع ہوگئے ہیں چونکہ بہت سارے
اسٹیشنوں اور سفری مقامات کے لئے ائیر آپریشن ایک بار پھر شروع کردیا گیا ہے جو وائرس کی وجہ سے پہلے معطل تھے یہ سبب بھی ائیرپورٹ کی بحالی میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ آنے والے مسافروں کی گنجائش کو روزانہ 5 ہزار مسافروں تک پہنچانے کے ساتھ ہوائی اڈے پر چلنے والے تمام ساز و سامان کی تیاریوں کے ساتھ مسافروں کو درپیش تمام رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے ہوائی اڈے پر کام کیا جارہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسافروں کی خدمت اور ان کے سفری طریقہ کار کو آسان بنانے کے لئے آپریشنل سیکٹروں سے کویت بین الاقوامی ہوائی اڈے پر چوبیس گھنٹے کام کرنے والی ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں۔ الفوزان نے مزید کہا کہ "تمام مسافروں کے طریقہ کار کو مکمل کرنے کے لئے خاص طور پر سامان کی جانچ اور پاسپورٹ جانچ کے لئے ہال میں کاؤنٹرز کی تعداد میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔”
الفوزان نے کویت بین الاقوامی ہوائی اڈے پر مسافروں کے اعدادوشمار کے بارے میں بتایا کہ ایک مطالعے کے مطابق 14 سے 24 جولائی کے دوران ملک میں آنے والے مسافروں کی تعداد 73،000 مسافروں تک پہنچ جائے گی جبکہ تقریباً 877 پروازیں چلائی جاسکتی ہیں جبکہ روانگی کی تعداد 445 پروازوں میں تقریبا 55،000 مسافر ہوگی۔ انہوں یہ بھی کہا کہ روانگی کی سب سے مقبول منزلیں ریاض ، استنبول ، دوحہ ، دبئی اور لندن ہیں۔
موسم گرما اور تعطیلات کے لئے 5 طریقہ کار:
- فیلڈ ٹیموں کا مسافروں کی آمد اور روانگی سے کے طریقہ کار پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔
- نئی منزلیں اور ٹریول اسٹیشن کھولنا جو پہلے بند تھے
- فیلڈ ورک ٹیمیں روزانہ 24 گھنٹے کام کر رہی ہیں
- سامان اور پاسپورٹ ہال میں کاؤنٹرز کی تعداد میں اضافہ
- کار پارکنگز سے ہوائی جہاز میں سوار ہونے تک مسافروں کو نقل و حرکت کی سہولت فراہم کرنا
سول انتظامیہ کے جنرل انتظامیہ کے ڈائریکٹر محمد یوسف الفوزن نے کہا کہ "ہم تیار ہیں اور نئے طریقہ کار اور کنٹرول کے مطابق ہزاروں مسافروں کی سروس مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ کویت میں مسافروں کی آمدورفت کو آسان بنائیں گے۔
الفوزان نے ذکر کیا کہ اس کے لئے ضروری ہے کہ تمام مسافر پرواز سے کم از کم 3 گھنٹے قبل ائیرپورٹ پر موجود ہوں اور اس سلسلے میں جاری کردہ سرکلر کے مطابق روانگی اور آمد کے لئے سفری طریقہ کار کے اطلاق کی تصدیق کی جائے۔