کویت اردو نیوز 03 مارچ: جمعرات 11 مارچ کو اسرا المعراج کی تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سول سروس بیورو کے جاری کردہ سرکلر کے مطابق 1442 ہجری اسرا اور معراج کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے۔ وزارتوں ، سرکاری ایجنسیوں اور سرکاری اداروں میں 11 مارچ بروز جمعرات کو کام معطل رہے جبکہ 14 مارچ بروز اتوار کو دوبارہ خدمات کا آغاز کردیا جائے گا۔
تاہم خصوصی کام کی نوعیت والے شعبوں کے منتظمین یہ طے کرنے کے مجاز ہیں کہ ان کی شرائط کے مطابق اور عوامی مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے تعطیل کیسے منائی جائے۔