کویت اردو نیوز 15 نومبر: 60 سے زائد عمر کے تارکین وطن کے لیے رہائش کی تجدید کا بحران فی الحال جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق گریجویشن کی ڈگری کے بغیر 60 سال سے زیادہ عمر کے تارکین وطن کی رہائش کی تجدید کا بحران بغیر کسی بنیادی حل کے جاری ہے جہاں ٹھوس قانون نافذ کیا جا سکتا ہے۔ ہائی کورٹ پہلے ہی ورک پرمٹ دینے کے قواعد و ضوابط کی فہرست کو منسوخ کر چکی ہے اور ساتھ ہی پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے فتویٰ اور قانون سازی کی رائے کی بنیاد پر فیصلے کو منسوخ کرنے پر اتفاق کیا تھا لیکن ایسا لگتا ہے کہ اس بحران کو حل کرنے کے لئے یہ کافی نہیں ہے۔ روزنامہ الرای کی رپورٹ کے مطابق اگرچہ اس بات پر اتفاق کیا گیا تھا کہ 500 کویتی دینار کے علاوہ نجی ہیلتھ انشورنس کی فیس پر
ویزا کی تجدید کی جائے گی لیکن یہ فیصلہ محض کاغذ پر ہی ہے اور ابھی تک سسٹم میں نافذ نہیں ہوا ہے۔ دوسری جانب وزیر تجارت و صنعت ڈاکٹر عبد اللہ السلمان انتظار کر رہے ہیں کہ کب انشورنس کمپنیز یونین اس طبقے کے مطابق دستاویز جمع کرائے گی جبکہ ایسا لگتا ہے کہ حکومت کے مستعفی ہونے کی وجہ سے اس فیصلے پر جلد عمل درآمد نہیں ہوگا۔