کویت اردو نیوز 06 جنوری: روزنامہ القبس کے ذرائع کے مطابق کویت کابینہ کا اجلاس کچھ دیر قبل اہم فیصلے کیے بغیر اختتام پذیر ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزارتی کمیٹی برائے کورونا ایمرجنسی نے آج جمعرات کو نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع شیخ حمد جابر العلی کی سربراہی میں ایک اجلاس منعقد کیا جس میں صحت کے حکام سے موصول ہونے والی ملکی تازہ ترین رپورٹس کا جائزہ لیا گیا اور دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کوویڈ19 کے پھیلاؤ کے نتیجے میں ابھرتے ہوئے نئے میوٹینٹ اومیکرون”Omicron”کے معاملات سے متعلق متعدد سرکاری ایجنسیوں کے حکام کی طرف سے وضاحت سنی گئی۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ذمہ دار حکومتی ذرائع نے القبس کے ذرائع کو اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ کویت میں وبائی امراض کی صورتحال بہتر ہے اور دنیا بھر میں انفیکشن کے حالیہ نمایاں اضافے کی روشنی میں انفیکشن میں اضافہ متوقع ہے۔