کویت اردو نیوز13 ستمبر: 2021 کی پہلی ششماہی میں 56 ہزار سے زائد تارکین وطن کویت چھوڑ گئے۔
الشال کی رپورٹ کے مطابق پبلک اتھارٹی برسئے سول انفارمیشن کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین آبادی اور روزگار کے اعدادوشمار سے واضح ہوا کہ جون 2021 کے اختتام پر کویت کی کل آبادی 4.63 ملین تک پہنچ گئی جبکہ نصف سال میں ہونے والی مردم شماری میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی جو پچھلے سال کی مردم شماری کے مقابلے میں اسوقت 0.9 فیصد کم ہوگئی ہے۔ 2020 کے اختتام میں 0.9 فیصد اور مجموعی آبادی میں 2.2 کی کمی ہوئی جبکہ 2017 ، 2018 اور 2019 میں بالترتیب 3.3، 2.7 اور 2.0 کی شرح نمو کے مقابلے میں
نصف سال کے دوران تقریبا 43 ہزار لوگوں کی کمی ہوئی جبکہ 2020 تھی مجموعی طور پر تقریبا 105.7 ہزار افراد آبادی میں سے کم ہوگئے۔ 2021 کی پہلی ششماہی کے دوران کویت کی آبادی میں تقریبا 13.3 ہزار افراد کا اضافہ ہوا جس کی شرح نمو
تقریبا 0.9 فیصد رہی جس سے کویتی شہریوں کی کل تعداد تقریبا 14 لاکھ 7 ہزار افراد تک پہنچ گئی ہے۔ کویتی خواتین کی تعداد جو تقریبا 7 لاکھ 51 ہزار ہے جبکہ مردوں کی تعداد 7 لاکھ 21 ہزار ہے جو کہ خواتین کی تعداد سے کم ہے۔ دوسری جانب غیر کویتی باشندوں کی تعداد میں تقریبا 56 ہزار افراد کی کمی واقع ہوئی جس سے ان کی تعداد تقریبا 31 لاکھ تک پہنچ گئی ہے