کویت سٹی 02 اگست: وزارت صحت کی عوام سے اپیل کر دی کہ غیر ضروری سفر سے گریز کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کے ترجمان طارق المزرم نے کہا کہ کسی بھی ملک سے کویت آنے والے مسافروں کو (پی سی آر) ٹیسٹ سے استثنیٰ حاصل نہیں ہے۔ کویت سفر کے لئے صحت کی ضروریات اور سول ایوی ایشن کی شرط لازمی ہے۔
بعض ممالک میں آنے اور جانے کے لئے کمرشل ہوائی سروس کی روک تھام کا فیصلہ سرکاری ایجنسیوں کے مستقل جائزوں کے تابع ہے اور متعلقہ ممالک میں کورونا وائرس کے کیس اور پیش رفت کے مطابق ان ممالک کی فہرست میں تبدیلی کی جا سکتی ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: کویت میں پابندی کے باعث ائیر لائنز کو بھاری نقصان
انہوں نے مزید کہا کہ وزارت صحت ملک میں کمرشل پروازوں کے آغاز کے باوجود عوام کو تنبیہ کرتی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں جبکہ صرف انتہائی ضروری معاملات کے سبب ہی سفر کیا جائے۔
زیادہ تر ممالک کی اپنی پالیسیاں ہیں کہ وہ مسافروں کو ملک میں داخل ہونے دینگے یا نہیں اور روزانہ کی بنیاد پر ان پالیسیوں میں تبدیلی آرہی ہے لہذا کسی بھی ملک کے لئے کوئی پیشنگوئی نہیں کی جاسکتی۔