کویت اردو نیوز 14 دسمبر: تقریباً 250,000 غیر ملکیوں کے ڈرائیونگ لائسنس واپس لیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ پرانے درست ڈرائیونگ لائسنسوں کو منسوخ کرنے اور ان کی جگہ نئے لائسنس لانے کے منصوبے پر جلد ہی عمل درآمد شروع کرے گی اس عمل میں توقع ہے کہ غیر ملکیوں کے 250,000 ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کیے جائیں گے۔
کمیٹی انچارج نے رواں ماہ اپنا کام شروع کر دیا ہے جسے مکمل کرنے میں 3 ماہ لگیں گے۔ ایسا کویت کی سڑکوں پر ٹریفک کی بھیڑ کو کم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ جاری کیے گئے لائسنسوں کی کل تعداد 30 لاکھ سے زیادہ ہو چکی ہے جبکہ ایک اندازے کے مطابق تقریباً 10 لاکھ ڈرائیونگ لائسنس ایسے ہیں جنہیں نئے ڈرائیونگ لائسنسوں سے تبدیل کیا جائے گا۔
روزنامہ الرای کی رپورٹ کے مطابق ان لائسنسوں کو تبدیل کرنے کے لیے بڑی تعداد میں ملازمین کی ضرورت ہوگی۔ نئے ڈرائیونگ لائسنس میں مقناطیسی پٹی ہوگی۔ غیر ملکیوں کے 250,000 ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کرنے کی کئی وجوہات ہیں جن میں سے ایک یہ ہے کہ بیشتر ڈرائیونگ لائسنسوں کی شرائط و ضوابط میں تبدیلی کر کے انہیں دھوکہ دہی سے حاصل کیا گیا تھا جبکہ دوسری وجہ یہ ہے کہ وہ لوگ جو ملک چھوڑ کر جا چکے ہیں اور واپس نہیں آ سکتے کیونکہ ان کے رہائشی اقامے کی تجدید نہیں ہوئی تھی۔ کویت کی سڑکوں پر ٹریفک کی بھیڑ کو کم کرنے کے لیے محکمہ ٹریفک مستقبل میں غیر ملکیوں کو ڈرائیونگ لائسنس دینے میں سختی کرے گا۔