کویت اردو نیوز 30 دسمبر: ‘آن لائن’ ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید Kiosk پر جاری ہونے کی ضمانت نہیں دیتا۔ تفصیلات کے مطابق کویت کے محکمہ ٹریفک نے ایک مختصر وقفے کے بعد غیر ملکیوں کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کے لیے آن لائن سروس دوبارہ شروع کر دی ہے۔ تجدید کی درخواست وزارت داخلہ کی ویب سائٹ www.moi.gov.kw کے ذریعے ہر کسی کے لیے دستیاب ہے لیکن جو کوئی بھی وزارت کی جانب سے طے کی گئی شرائط کی پر پورا نہیں اترتا ہے وہ خودکار آلات (مشینوں) سے لائسنس پرنٹ نہیں کر سکے گا جو کہ کویت کے مختلف تجارتی کمپلیکس میں رکھی گئی ہیں۔
ایسا بھی دیکھنے میں آیا کہ کچھ تارکین وطن جو محکمہ ٹریفک کی ویب سائٹ میں بتائی گئی شرائط پر پورا نہیں اترتے انہوں نے ویب سائٹ پر اپنا عمل مکمل کیا، فیس ادا کی اور اپنے ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کی لیکن جب وہ کمرشل کمپلیکس میں رکھی مشینوں پر پرنٹ کرنے گئے تو وہ حیران رہ گئے کیونکہ مشینوں نے ڈرائیونگ لائسنس جاری نہیں کیا۔ اس نے انہیں ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کرنے اور
جائزہ لینے کا پیغام دیا جہاں عام طور پر ڈرائیونگ لائسنس ہولڈر کے ڈیٹا کی تصدیق کی جاتی ہے۔ شرائط پوری نہ ہونے پر ان سے پرانا ڈرائیونگ لائسنس واپس لے لیا جاتا ہے اور وزارت داخلہ کی جانب سے کویت موبائل آئی ڈی ایپلی کیشن پر پیغام بھیجا جاتا ہے کہ وہ وزارت کی جانب سے طے کی گئی شرائط پر پورا نہیں اترتے لہٰذا ان کا ڈرائیونگ لائسنس کینسل کر دیا گیا ہے۔