کویت اردو نیوز 17 جنوری: کویت آمد پر پی سی آر ٹیسٹ کروانے والے مسافروں کا قرنطینہ ختم کر دیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق کویت کے نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع نے آج بروز پیر کو کہا کہ کویت آنے والے مسافروں کو کورونا وائرس کے لیے گھر کے قرنطینہ سے آزاد کر دیا جائے گا بشرطیکہ وہ کویت پہنچنے پر پی سی آر ٹیسٹ کروائیں جس کے منفی نتائج ثابت کرتے ہوں گے متعلقہ شخص کورونا سے پاک ہے۔ وزارتی ایمرجنسی کورونا وائرس کمیٹی کے سربراہ شیخ حمد جابر العلی الصباح نے ٹویٹر پر گورنمنٹ کمیونیکیشن سنٹر کی طرف سے نشر کی گئی ایک ٹویٹ میں کہا کہ کابینہ نے آج کے اجلاس کے دوران کورونا ویکسین لگوا کر آنے والے افراد کے لیے سات دن کے لیے گھریلو قرنطینہ نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم
کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ قرنطینہ اس سے بھی پہلے ختم کیا جا سکتا ہے اگر پہنچنے کے فوراً بعد پی سی آر ٹیسٹ کرایا جائے جس سے یہ ثابت ہو کہ متعلقہ مسافر کورونا سے متاثر نہیں ہے۔ فیصلے کا اطلاق کل بروز منگل سے ہو گا۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے کویت پہنچنے والے مسافروں کو 10 دن کے لئے
گھر میں قرنطین کرنا لازم تھا تاہم اگر کوئی شخص 10 دن سے پہلے اپنا قرنطین ختم کرنا چاہتا تھا تو اسے کویت پہنچنے کے 72 گھنٹے (تین دن کے بعد) اپنا پی سی آر ٹیسٹ کروانا پڑتا تھا، پی سی آر کا منفی نتیجہ آنے کی صورت میں قرنطین ختم ہو جاتا تھا تاہم وزراء کونسل کے تازہ ترین فیصلے کے مطابق گھر کا قرنطین اب 10 کی بجائے 07 دن کا کر دیا گیا ہے اور اگر کوئی شخص 07 دن کا قرنطین نہیں کرنا چاہتا تو وہ کویت داخل ہوتے ہی اپنا پی سی آر ٹیسٹ کروا کر اس قرنطین سے آزاد ہو سکتا ہے۔