کویت سٹی 07 جون: روزنامہ عرب ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق تارکین وطن شناختی کارڈ (بطاقہ) کے بغیر سفر کرسکتے ہیں۔
روزنامہ کے باخبر سیکیورٹی ذرائع نے انکشاف کیا کہ وزارت داخلہ کی جانب سے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ غیر ملکی جو شہری شناخت (بطاقہ) کے استعمال کے بغیر ملک چھوڑنے کے خواہاں ہیں وہ جا سکتے ہیں بشرطیکہ ان کا اقامہ درست ہو اور بطاقہ میں موجود لاطینی نام ان کے پاسپورٹ میں مذکورہ نام سے مماثلت رکھتے ہوں۔
ذرائع نے بتایا کہ یہ ہدایات ان تارکین وطن کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے جاری کی گئیں ہیں جو قانونی رہائش رکھتے ہیں اور انہوں نے سول کارڈ حاصل کرنے میں قانونی طریقہ کار پر عمل کیا اور کورونا وائرس کے پیش نظر سول انفارمیشن (پی اے سی آئی) وزارتی فیصلے کی وجہ سے وہ اسے حاصل نہیں کرسکے تھے۔
ذرائع نے مزید کہا کہ ہوائی اڈے کے سیکیورٹی اہلکاروں کے پاس یہ اجازت ہے کہ جائز (اقامہ) رہائش پذیر افراد کو بغیر کسی شناختی شناخت (بطاقہ) کے اپنے پاسپورٹ کے ساتھ سفر کرنے کی اجازت دے۔
حوالہ: عرب ٹائمز