کویت اردو نیوز 13 فروری: بھارت میں مسلم خواتین کے خلاف حملوں کو مسترد کرتے ہوئے اور باپردہ حجابی خواتین کے حق میں کویت میں انسانی حقوق کے کارکنوں کے ایک گروپ نے الارادہ اسکوائر میں ایک اجتماع کیا۔
کارکنوں نے شناخت، مذہب، نسل اور فرقے کی بنیاد پر خواتین کے درمیان امتیازی سلوک کو مسترد کرنے کا اظہار کیا اور ہندوستان میں مسلم خواتین جن کے پردہ پر حالیہ دنوں میں پابندی عائد کی جا رہی ہے اور انہیں اپنی عام زندگی گزارنے سے روکا جا رہا ہے کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا۔ کویتی خواتین کا یہ موقف ہندوستانی مسلم عورت کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کو مسترد کرنے اور ان کی آزادی کی حمایت کرنے اور ناانصافی، تشدد، ظلم اور افراد کی آزادی کو نظر انداز کرنے کو روکنے کی ضرورت کے بارے میں دنیا کو پیغام دینے کے لیے آیا ہے۔
کارکن ابتہال الخطیب نے ایک بینر اٹھایا ہوا تھا جس پر لکھا تھا "میرے جسم پر میرا حق ہے اور اس کا پردہ کرنا میرا حق ہے” جبکہ دیگر کارکنوں نے تختیاں اٹھا رکھی تھیں جن پر لکھا تھا "ہندوستان میں ہر عورت کو برابری کا حق ہے اور ان کے حقوق کا احترام کیا جانا چاہیے۔ "
کارکن ھدیل بوقریص نے کہا کہ یہ موقف بغیر کسی مذہبی، سیاسی یا دیگر تصفیوں کے ہندوستان میں خواتین کے ساتھ یکجہتی کے طور پر سامنے آیا ہے کیونکہ ہم ہر جگہ خواتین کے حقوق کی حمایت کرتے ہیں۔
اس موقف نے ہندوستانی خواتین کے لیے ایک پیغام شامل کیا کہ وہ تنہا جنگ نہیں لڑیں گی کیونکہ ہمیں ہندوستانی خواتین کی جانب سے بہت سے پیغامات موصول ہوئے ہیں اور انھوں نے اس یکجہتی کے لیے ہمارا شکریہ ادا کیا۔