کویت سٹی 11 جون: روزنامہ عرب ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق کرایہ داری بل میں ترمیم کے بعد کرایہ قسطوں میں وصول کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق کرایہ داری قانون میں مجوزہ ترمیم میں یہ شرط عائد کی جائے گی کہ کرونا بحران کی مدت کے دوران کرایوں کی ادائیگی میں تاخیر کی صورت میں رہائشیوں کو عمارت سے بےدخل نہیں کیا جائے گا۔
روزنامہ کے باخبر ذرائع نے بتایا کہ مجوزہ ترمیم کرایہ داروں کے لئے فائدہ مند ہے اگر کرایہ دار کو کرایہ ادا کرنے میں تاخیر ہوگئی ہے تو وہ اقساط کے صورت میں کرایہ ادا کرسکتے ہیں نیز اقساط کرایہ دار کی آمدنی کے حساب سے طے کی جائیں۔
ذرائع نے مزید تصدیق کی ہے کہ متعلقہ حکام نے رہائشی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں کرایوں کو چھوٹ دینے یا کم کرنے پر متفق ہونے کے بعد ان دونوں ترامیم کے لئے ایک مناسب قانونی راستہ تشکیل دیا ہے اور وہ یہ کہ صنعتی اور تجارتی شعبوں کے کرایوں میں 50 فیصد کمی لاگو ہوگی جیسے دکانیں اور دفاتر جنہیں حکومت نے بحران کے دوران بند کرنے کا فیصلہ جاری کیا تھا 50 فیصد کم کرایہ ادا کرینگے۔
حوالہ: عرب ٹائمز