کویت اردو نیوز 16 جون: بینک ڈیٹا کو اپڈیٹ کرنے کے لیے ایک گمنام پیغام موصول ہونے کے بعد کویت میں الصباح ہیلتھ ایریا میں کام کرنے والی ایک چینی نرس کے اکاؤنٹ سے 500 دینار کی رقم چوری کر لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق الصباح ہیلتھ ایریا میں کام کرنے والی ایک چینی نرس نے سیکیورٹی حکام کو ایک رپورٹ پیش کی جس میں بتایا گیا کہ اسے ایک الیکٹرانک لنک کے ذریعے اپنا بینکنگ ڈیٹا اپڈیٹ کرنے کے لیے ایک فون پیغام موصول ہوا تھا۔ اپنے ڈیبٹ کارڈ کی تفصیلات اور پاس ورڈ لکھنے اور تمام ضروری معلومات مکمل ہونے کے بعد نرس نے پایا کہ اس کے اکاؤنٹ سے 500 دینار کی کٹوتی کر ہو چکی ہے۔ ایک سیکیورٹی ذرائع نے روزنامہ الرای کو بتایا کہ شکایت کنندہ نے اس کے بینک سے رابطہ کیا جس پر اسے پتہ چلا کہ اس کے ساتھ دھوکہ ہوا ہے جبکہ
متعلقہ بینک کی جانب سے اس کے فون نمبر پر کسی قسم کے "پیغامات” نہیں بھیجے گئے۔ خیال رہے کہ کویت کی وزارت داخلہ رہائشیوں کو وقتاً فوقتاً اس قسم کے دھوکے کے بارے میں آگاہ دیتی رہتی ہے جس میں کسی گمنام نمبر سے اپنے بینک ڈیٹا یا بینک کارڈ کی معیاد ختم ہونے کی کال یا پیغام موصول ہوتا ہے اور بینک صارفین سے ان کا ذاتی ڈیٹا اپڈیٹ کرنے کا مطالبہ کیا جاتا ہے تاہم وزارت داخلہ بینک صارفین کو ایسے کسی بھی پیغام یا کال کا جواب دینے سے روکتی ہے بصورت دیگر بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔