کویت اردو نیوز 12 جولائی: وزیر اعظم کویت شیخ صباح الخالد الحمد الصباح کو گزشتہ روز پیر کو ان کے پاکستانی ہم منصب شہباز شریف کی فون کال موصول ہوئی جس میں انہوں نے عید الاضحٰی کے موقع پر کویتی رہنماؤں اور عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بات چیت کے دوران وزیراعظم کویت شیخ صباح الخالد نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح اور ولی عہد شہزادہ شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کی طرف سے پاکستان کے لیے نیک خواہشات، مزید ترقی اور خوشحالی کا پیغام پہنچایا جبکہ دونوں اطراف نے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات، تعاون اور علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
2520175601