کویت اردو نیوز 29اگست: ابوظہبی پولیس نے پیر کی صبح مصافہ انڈسٹریل ایریا میں آگ لگنے کی اطلاع دی۔ جس کے بعد سول ڈیفنس کی ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔
آگ ایک "اسکریپ” کے گودام میں لگی۔ ابوظہبی پولیس اور سول ڈیفنس نے آگ پر قابو پا کر اسے بجھا دیا۔ تاہم کسی زخمی یا جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ جبکہ کولنگ کا عمل فی الحال جاری ہے۔ تاہم حکام واقعے کی وجوہات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ حکام نے رہائشیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں کے پھیلاؤ سے بچنے کے لیے معلومات کے لیے سرکاری ذرائع کی پیروی کریں۔