کویت اردو نیوز 13 ستمبر: کویت کے محکمہ موسمیات میں موسم کی پیش گوئی کرنے والے مبصر و ماہر موسمیات عبدالعزیز القراوی نے تصدیق کی ہے کہ ملک میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئے گی جو کہ آئندہ جمعرات سے شروع ہو گی۔
روزنامہ القبس کے ساتھ اپنے انٹرویو کے دوران القراوی نے درجہ حرارت میں کمی کی وجہ جزیرہ نما عرب کے شمال مغرب سے آنے والی ہوا میں اضافے کو قرار دیا ہے جس کی وجہ سے درجہ حرارت میں 3 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ تک کمی واقع ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہفتہ درجہ حرارت میں اضافے کا آخری ہے جو کچھ علاقوں میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ "اگلے چند دنوں کے دوران درجہ حرارت میں بتدریج کمی 42 سے 44 ڈگری سیلسیس کے درمیان ہونا شروع ہو جائے گی جبکہ کم سے کم 25 سے 28 ڈگری سیلسیس تک چلی جائے گی۔”
#الحرارة تنخفض بدءاً من الخميس
• القراوي لـ القبس: الأسبوع الجاري هو الأخير بالنسبة لارتفاعهاhttps://t.co/t4hpW1afJt
— القبس (@alqabas) September 13, 2022