کویت اردو نیوز 26 ستمبر: کویت میں ساٹھ تارکین وطن کو ملک بدر کیا جائے گا کیونکہ وہ اپنی ذاتی کاروں کا استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی ٹیکسی سروس چلاتے ہوئے پکڑے گئے تھے۔ وہ مسافروں کو کویت ایئرپورٹ سے لے جاتے ہوئے پکڑے گئے۔
تفصیلات کے مطابق کویت کی جنرل ٹریفک ڈیپارٹمنٹ نے حال ہی میں ساٹھ ایسے غیرملکیوں کو گرفتار کیا ہے جو اپنی ذاتی گاڑیوں کو بطور ٹیکسی استعمال کر رہے تھے۔ یہ غیرملکی اپنی ذاتی گاڑیوں کے زریعے مسافروں کو کویت بین الاقوامی ہوائی اڈے پر لانے اور لے جانے کا کام کرنے کے علاوہ سڑکوں، بس اسٹاپ اور دیگر جگہوں پر کھڑے ٹیکسی کا انتظار کرتے مسافروں کو بھی لانے اور لے جانے کا کام کر رہے تھے۔ ان کا مشاہدہ ہوائی اڈوں کے داخلی اور خارجی راستوں سے آمد و روانگی کے لیے غیر قانونی ٹیکسی سروس دینے پر ٹریفک گشت کرنے والوں نے کیا۔ یہ ہدایات براہ راست جنرل ٹریفک ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر
جنرل میجر جنرل یوسف الخدا کی طرف سے آئی ہیں جن میں سے زیادہ تر گرفتار خلاف ورزی کرنے والے ہندوستانی، بنگلہ دیشی اور مصری تھے۔ انہیں ڈی پورٹیشن سینٹر ریفر کر دیا گیا ہے اور انہیں ان کے متعلقہ ممالک میں واپس بھیجنے کے لیے تیاری کی جا رہی ہے۔ مسافروں کی طرف سے ان گاڑیوں کے ڈرائیوروں سے دھوکہ دہی اور بھتہ لینے کی بہت سی شکایات موصول ہوئیں جن کے پاس ٹیکسی ڈرائیور کا لائسنس نہیں ہے۔ خیال رہے کہ کویت میں ذاتی گاڑی کو بطور ٹیکسی استعمال کرنا قانونی طور پر جرم ہے دوسری جانب کویت بین الاقوامی پر مخصوص ٹیکسی سروس ہی کام کر سکتی ہے۔