کویت اردو نیوز 09 اکتوبر: کویت کے گنجان آباد علاقے الفاحیل میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں آج 9 اکتوبر بروز اتوار ایک نوجوان پاکستانی شہری نے مبینہ طور پر عمارت سے چھلانگ لگا کر اپنی زندگی ختم کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایک سیکیورٹی ذرائع نے روزنامہ الانباء کو بتایا کہ ایک پاکستانی نوجوان کی موت تھوڑی دیر قبل ہوئی ہے جس نے غالباً عمارت کی ساتویں منزل سے کود کر خودکشی کی ہے جبکہ ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹر نے ایک اور پاکستانی اور ایک غیر ملکی سے تحقیقات کا حکم دیا جو مرنے والے پاکستانی شہری کے پڑوسی ہیں۔
تفصیلات میں مزید بتایا گیا ہے کہ ذرائع نے الانباء کو بتایا کہ آج شام آپریٹنگ روم سے ایک اطلاع موصول ہوئی کہ ایک غیرملکی شخص جو کہ الفاحیل کے علاقے، بلاک 8 میں اونچائی سے گرنے کے بعد ہلاک ہو گیا ہے۔ گشت اور تفتیشی ٹیموں کے پہنچنے پر جائے وقوعہ پر ایک شخص کی لاش ملی جو کہ پاکستانی نوجوان تھا جس کی موت
عاجل | شبهة جنائية في انتحار وافد باكستاني من الطابق السابع
https://t.co/UOzW9GTe7O pic.twitter.com/vTxlMfElWp
— الأنباء (@AlAnba_News_KW) October 9, 2022
ساتویں منزل پر واقع اپارٹمنٹ سے گرنے کے بعد ہوئی جہاں متوفی رہتا تھا۔ تفتیش کاروں کی رپورٹ میں مجرمانہ شبہ کی موجودگی کا مشورہ دیا گیا ہے تاہم مکمل حالات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات مکمل کی جا رہی ہیں۔