کویت اردو نیوز 30 اکتوبر: کویت میں الزور کے علاقے میں ایک کویتی شہری کی کار کے اندر سے ملنے والی باقیات کو فرانزک کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ایک مقامی عربی روزنامے کی رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ کی ایک رپورٹ کے مطابق ایک طویل پلاسٹک ٹیوب (نلی) گاڑی کے اندر ایگساسٹ کے ساتھ منسلک تھا۔ پبلک پراسیکیوشن، انویسٹی گیشن اور کریمنل ایویڈینس آفس کو مطلع کیا گیا اور موت کا فوجداری مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
دوسری خبر میں صبیہ روڈ پر سڑک حادثہ میں ایک کویتی شہری ہلاک جبکہ دیگر دو شہری شدید زخمی ہو گئے۔ ایک مقامی عربی روزنامے نے کہا، وزارت داخلہ کے آپریشن روم کو اطلاع ملنے پر فائر مین اور پیرا میڈیکس جائے وقوعہ پر پہنچے اور انہوں نے تین افراد کو اپنی کار کے ملبے میں پھنسے ہوئے پایا جن میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا اور ہلاک شدگان کی باقیات کو فارنزک میڈیسن ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کر دیا گیا۔
تیسری خبر کے مطابق اس ہفتے پیش آنے والے حادثے میں ایک پاکستانی شہری جاں بحق ہو گیا۔ وفرا کے زرعی علاقے، روڈ 400 میں 11 کے وی اوور ہیڈ لائن (بجلی کی تار) کی وجہ سے بس ڈرائیور حادثے کا شکار ہوا جو وفرہ کے علاقے کے ایک کھیت میں کچھ کام کر رہا تھا، اوور ہیڈ لائن بس پر گر گئی جس کی وجہ سے ڈرائیور جو کہ ایک پاکستانی شہری تھا کی موت واقع ہو گئی۔ متعلقہ حکام کو ضروری کام کرنے کی ہدایت کی گئی۔
وزارت بجلی نے ایک بیان میں کہا کہ "ہم اللہ سے مرحوم کے لیے رحمت اور بخشش اور اس کے اہل خانہ کے لیے صبر و جمیل کے لیے دعا گو ہیں”۔