کویت سٹی 16 اگست: حکومت کویت 31 ممالک پر پابندی کے فیصلے پر نظر ثانی کر رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت صحت حکام اور سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹوریٹ جنرل کے تعاون سے 31 ممالک سے آنے والے مسافروں پر پابندی عائد کرنے کے اپنے فیصلے پر نظرثانی کر رہی ہے اور جلد ہی کوئی نیا فیصلہ متوقع ہے۔
ممنوعہ ممالک پر پابندی کے فیصلے کا ہفتہ وار جائزہ لیا جاتا ہے اور فی الوقت حکومت سخت صحت اور قانونی تقاضوں پر عمل کرتے ہوئے کویت بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ممنوعہ 31 ممالک کے لئے تجارتی پروازوں کی بحالی کے حوالے سے ایک جامع اور وسیع منصوبہ تیار کررہی ہے۔
متوقع حکومتی فیصلوں میں اردن اور متحدہ عرب امارات کے فیصلوں کی طرح اپنے ذاتی اخراجات پر وزارت صحت کی طرف سے نامزد ہوٹلز میں ادارہ جاتی قرنطین گزارنے کا فیصلہ بھی شامل ہے چنانچہ غیر پابندی والے ملک میں 14 دن گزارنے اور پھر کویت جانے کے بجائے یہ تجویز ہے کہ کویت کے کسی ہوٹل میں قرنطین گزارا جائے۔ اس صورت میں گھر میں 14 دن قرنطین گزارنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اداراہ جاتی قرنطین کا فیصلہ کچھ اہم شعبوں کے ملازمین، خاص طور پر اساتذہ جو اگلے مہینے کے اوائل میں اسکولوں میں اپنا کام شروع کرنے والے تھے کو مدنظر رکھ کر لیا جائے گا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: کورونا نے کویت میں ایک اور مصری ڈاکٹر کی جان لے لی
موجودہ صورتِحال میں کئی تارکینِ وطن کویت میں داخل ہونے کے لئے فی الوقت غیر ممنوعہ ممالک میں موجود ہیں اور 14 دن گزار کر کویت آنے کی تیاری کررہے ہیں تاہم ایسے تمام مسافر یہ یاد رکھیں کہ غیر ممنوعہ ممالک سے کویت میں داخل ہونے کے لئے بھی PCR ٹیسٹ درکار ہے اور ٹیسٹ کا سرٹیفکیٹ یہ ثابت کرتا ہو کہ آنے والا مسافر کووڈ 19 سے پاک ہے۔
جن لوگوں کے اقامے مدت دوران کووڈ 19 ختم ہو گئے ہیں جبکہ وہ چھٹی کے بعد جا نہں سکے ان کے بارے میں کیا ہدایت ہیں؟
میرا اقامہ آرٹیکل 17 کے تحت ہے اور میں Ministry of defence.. میں employees ھوں. میں نے چھٹی کے دوران نیا پاسپورٹ بنوایا ہے یہ پاسپورٹ 31 اگست کو ختم ھو رھا تھا. اور میرا اقامہ 4 جولائی کو ختم ہو گیا. جون میں یونٹ سے نقل اقامہ اور تجدیدِ اقامہ کا لیٹر گیا. جن لوگوں کا صرف تجدیدِ اقامہ تھا ان کے اقامے ایک سال کے لگ گئے مگر جن کے نیا پاسپورٹ بنا تھا ان کے نہیں لگے. تقریباً 45 دن اوپر ھو گے ابھی تک MOI کے پورٹل میں نہ تو کوئی Residency شو ھو رہی ھے اور نا ہی نیا پاسپورٹ کا نمبر آ رہا ھے. یہ مسئلہ کب حل ھو گا؟