کویت اردو نیوز 24 جنوری: کویت سے باہر بیرون ملک پھنسے مزید 935 افراد اپنے اقاموں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
تفصیلات کے مطابق کورونا بحران کے دوران الیکٹرانک خدمات (آن لائن سروس) کی دستیابی اور ملک سے باہر مزدوروں کے لئے آن لائن ورک پرمٹ اور رہائشی اجازت ناموں کی تجدید کی اجازت کے باوجود تجدید میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اس کے علاوہ فضائی حدود کی بندش کے باعث بھی کئی کارکنان اپنے رہائشی اجازت ناموں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت کے اعدادوشمار سے انکشاف ہوا ہے کہ ملک سے باہر کارکنوں کے 935 رہائشی اجازت نامے 10 دن کے اندر ختم ہوچکے ہیں جس کی بڑی وجہ ان کے سپانسرز یا ان کی کمپنیوں کے ورک پرمٹ کی تجدید میں ناکامی ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق رواں سال 12 جنوری کو جدید شکل میں "ایشال” سسٹم کے آغاز کے بعد سے کارکنوں کے متعدد رہائشی اجازت نامے کینسل کردیئے گئے ہیں جن کی کل تعداد 2،716 تک پہنچ گئی ہے جس میں 197 موت کی وجہ سے اور 1584 ملک چھوڑنے کے خواہشمند افراد کے ہیں جبکہ تقریبا 30،000 کارکنوں نے اپنے ورک پرمٹ کی تجدید کی ہے۔