کویت اردو نیوز 07 نومبر: ترکی میں کویتی شہری اور اس کی اہلیہ کی کورونا سے متاثر ہونے کے بعد موت واقع ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق کویتی شہری عبد اللطیف سید الخالدی (52) اور ان کی اہلیہ دلال عواد المطائری (49) ترکی کے شہر برسا میں کل شام کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد فوت ہوگئے۔
صلاح المطیری نے روزنامہ "الرای” کو بتایا کہ ان کی بہن اس کے شوہر اور ان کے بچے تقریبا دو ماہ قبل سیاحت کے لئے ترکی گئے تھے اور ان کے امور اچھے اور ہمارے ساتھ رابطے میں تھے۔ کل شام ان کا انتقال ہوگیا ہے۔
المطیری نے بتایا کہ ان کی بہن اور اس کے شوہر کی طبیعت ٹھیک تھے اور وہ کسی قسم کی بیماری بلڈ پریشر، ذیابیطس یا دمہ میں مبتلا نہیں تھے لیکن یہ اللہ کی مرضی تھی۔ اللہ ان پر رحم اور معاف فرمائے۔
المطیری نے وضاحت کی کہ ان کی بہن اور اس کے شوہر کی میت کویت کے سفارت خانے کے ساتھ تعاون کے ساتھ تشکر کے ساتھ کویت منتقل کردی گئیں۔ تدفین آج سہ پہر صلیبیخات قبرستان میں ہوگی۔