کویت اردو نیوز 12 جولائی: 60 سال سے زیادہ عمر کے تارکین وطن کے فیصلے کو وزارت برائے کامرس اینڈ انڈسٹری کے حوالے کر دیا گیا۔
روزنامہ الانباء کی رپورٹ کے مطابق کابینہ نے 60 سال سے زیادہ عمر والے اور یونیورسٹی کی ڈگری رکھنے والے تارکین وطن کے رہائشی اجازت ناموں کی تجدید کا معاملہ وزارت برائے کامرس اینڈ انڈسٹری (MOCI) کے حوالے کر دیا ہے۔ پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت (PAM) نے 60 سال سے ذیادہ عمر والے تارکین وطن کے رہائشی اجازت ناموں (اقاموں) کی تجدید نہ کرنے کے فیصلے میں ترمیم کے لئے وزیر تجارت و صنعت کو 3 تجاویز پیش کیں۔
- پہلی تجویز میں لازمی صحت انشورنس کے علاوہ رہائشی اقامہ کی تجدید کے لئے 2000 دینار کی فیس ادا کرنا بھی شامل ہے۔
- دوسری تجویز میں رہائشی اقامہ کی تجدید کی فیس ایک سال کیلئے 1000 دینار ہوگی جبکہ اس کے علاوہ اس عمر کے گروپ کے لئے صحت انشورنس بھی ادا کرنی ہوگی۔
- تیسری تجویز میں اس زمرے کے رہائشی اقامہ کی تجدید پر پابندی کے فیصلے کو اگلے نوٹس تک معطل کردیا جائے تاہم اس گروپ کے لئے ہیلتھ انشورنس کا اطلاق کیا جائے۔
مندرجہ بالا تینوں تجاویز کے بعد حتمی فیصلہ وزیر تجارت و صنعت کی منظوری کا منتظر ہے کیونکہ وہ واحد فیصلہ ساز ہے۔ جہاں تک 60 سال کی عمر والے افراد کو تین ماہ کی عارضی مدت کے لئے رہائش کا اجازت نامہ دینا ہے تو وہ وزارت داخلہ کے دائرہ کار میں آتا ہے جس کا پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت سے کوئی تعلق نہیں۔