کویت اردو نیوز 09 نومبر: ممنوعہ 34 ممالک سے براہ راست پروازوں کا منصوبے صحت کے حکام کے فیصلے کا منتظر ہے۔
تفصیلات کے مطابق کویت بین الاقوامی ہوائی اڈے سے تجارتی پروازوں کا سلسلہ یکم اگست سے شروع ہوچکا ہے اور گزشتہ تین ماہ میں کل 192،000 مسافر کویت میں داخل ہوچکے ہیں۔آنے والے مسافروں میں ذیادہ تر تعداد ان افراد کی ہے جو غیر ممنوعہ ممالک میں پھنسے ہوئے تھے جو براستہ دبی اور استنبول کے کویت میں داخل ہوئے ہیں۔
صحت کے حکام کے ساتھ 34 ممالک کی صورتحال کا جائزہ لینے کے معاملات میں ہم آہنگی جاری ہے۔ حال ہی میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے واقعات میں اضافے کی اطلاع دینے والے ممالک کو شامل کرنے یا کم کرنے کے حوالے سے معاملات کی پیروی کی گئی ہے جبکہ بیرون ملک سے واپس آنے والوں کے لئے قرنطین کے فیصلے میں کوئی ردبدل نہیں کیا گیا ہے۔
کویت ایئرویز اور جزیرہ ایئرویز کے دو ہفتہ قبل پیش کیے گئے ایک جامع منصوبے کے مطابق ذرائع نے براہ راست پروازوں کے افتتاح کے سلسلے میں جلد ہی کسی پیش رفت کی امید ظاہر کی ہے جبکہ وزیر صحت ڈاکٹر باسل الصباح نے اس پر عمل کرنے اور اس کو اپنانے کے لئے ضروری تکنیکی اقدامات اٹھانے کا وعدہ کیا ہے۔