کویت اردو نیوز 12 نومبر: کویت کی وزارت صحت نے کورونا وائرس ویکسین خریدنے کے معاہدے پر دستخط کرنے سے انکار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق روزنامہ القبس کی رپورٹ کے مطابق وزارت صحت نے ویکسین تیار کرنے والی کمپنیوں سے ویکسین کی خریداری کے معاہدے پر دستخط سے انکار کردیا کیونکہ حال ہی میں کئی کمپنیوں خاص کر چینی کمپنیوں کی بنائی ویکسین کے غیر مؤثر اور منفی اثرات منظر عام پر آئے ہیں۔ وزارت نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اور عوام کی زندگیوں کی حفاظت کو فوقیت دیتے ہوئے معاہدوں پر دستخط سے انکار کیا۔