کویت اردو نیوز 26 اکتوبر: کویت کے گنجان آباد علاقے خیطان اور فروانیہ کے علاقوں میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کیس میں ملوث اسلامی تعلیم کے استاد کے معاملے میں نئی تفصیلات سامنے آئی ہیں، جہاں پتہ چلا ہے کہ 40 سالہ
ٹیچر جو کہ ایک مصری شہری ہے تقریباً 9 سال قبل کویت میں داخل ہوا تھا اور الجہرہ کے ایک مڈل اسکول میں وزارت تعلیم میں کام کرتا ہے اور وہ اکثر شام کے چھ بجے خیطان اور فروانیہ کے علاقوں کی طرف تصادفی طور پر بچوں کو اپنی ہوس کا نشانہ بنانے کے لیے جاتا تھا۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ ملزم کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا گیا تھا جس نے اسے ایک کیس میں حراست میں لینے کا فیصلہ کیا جبکہ سکیورٹی ادارے نے ایسے بچوں کے لیے 5 دیگر مقدمات درج کیے جن کے والدین نے ایسی ہی رپورٹیں درج کرائیں جس سے زیادتی کے شکار بچوں کی مجموعی تعداد 6 ہوگئی ہے۔
ذرائع نے مزید کہا کہ اس درندے کے ہاتھوں زیادتی کا شکار ہونے والے تمام بچے تارکین وطن ہیں جن میں 3 مصری، ایک لبنانی، ایک ہندوستانی اور ایک پاکستانی شہری شامل ہیں جبکہ ان بچوں کی عمریں 7 سے 12 سال کے درمیان ہیں، اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا گیا کہ متعلقہ ادارہ آنے والے دنوں میں مزید رپورٹس کی توقع کر رہا ہے۔
ذرائع نے اشارہ کیا کہ سکیورٹی اہلکاروں نے اس اسکول کے ڈائریکٹر سے بھی بات کی (جہاں ملزم بطور استاد کام کر رہا تھا) جس میں اسکول کے اندر ہونے والے جنسی زیادتی کے واقعات کے بارے میں پوچھ گچھ کی گئی تاہم سکول انتظامیہ نے بتایا کہ کسی طالب علم یا اس کے سرپرست کی جانب سے اسکول کے اندر ایسی کوئی بھی رپورٹ پیش نہیں کی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ملزم نے تفتیشی اہلکاروں کے سامنے اعتراف کیا کہ اسے خیطان اور فروانیہ کے علاقوں کی تفصیلات معلوم تھیں کیونکہ وہ الجہرہ کے علاقے میں منتقل ہونے سے قبل کئی سالوں سے وہاں مقیم تھا۔ سکیورٹی کیمروں کی مدد سے دیکھا گیا کہ وہ اپنے شکار کا انتظار کر رہا تھا اور اسے احتیاط سے چن رہا تھا۔ ملزم نے بتایا کہ اس نے بچے کو قریبی عمارت کی طرف راغب کیا اور اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی اور پھر وہ وہاں سے چلا گیا جہاں سے وہ آیا تھا۔
مزید پڑھیں: کویت میں افسوسناک واقعہ، 50 سے زائد بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والا بدبخت گرفتار
ذرائع نے نشاندہی کی کہ ایک پاکستانی رہائشی نے اطلاع دی کہ اس کے بیٹے کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی ہے کیونکہ متاثرہ نے ملزم کی تفصیلات فراہم کی تھیں۔ متعلقہ ادارہ گرفتار کئے جانے والے ملزم کے ہاتھوں زیادتی کا شکار ہونے والے ایک اور مصری بچے تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ مصری بچے کے سرپرست کو طلب کیا گیا جس نے ملزم کے خلاف شکایت درج کرائی۔
ذرائع نے بتایا کہ سراغ رساں دونوں بچوں کو لے کر آئے اور ملزم کو ان کے سامنے کھڑا کیا جہاں دونوں بچوں نے ملزم کو پہچان لیا۔ مزید انکشافات کے لیے کیس کی تفتیش جاری ہے۔