کویت اردو نیوز : متحدہ عرب امارات کی حکومت نے 29 رمضان سے 3 شوال تک سرکاری اور نجی شعبوں میں تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
عید الفطر کے دوران متحدہ عرب امارات میں 9 تعطیلات متوقع ہیں، متحدہ عرب امارات کے باشندے ایک ہفتے سے زائد عرصے تک جاری رہنے والی چھٹیوں سے لطف اندوز ہونے کے لیے پرجوش ہیں۔
متحدہ عرب امارات میں 29 رمضان، یعنی 8 اپریل سے جمعہ، یعنی 3 شوال، 12 اپریل تک تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔
عید الفطر کے تیسرے دن تک چھٹی ہوگی تاہم 30 روزے ہونے کی صورت میں عید 10 اپریل کو ہوگی اور اگر 29 روزے ہوں گے تو عید الفطر 9 اپریل کو منائی جائیگی۔
چونکہ چھٹی سے پہلے اور بعد میں ہفتہ اتوار کو آتا ہے، اس لیے متوقع تعطیلات کی تعداد 9 ہو جاتی ہے۔
پاکستان میں عید الفطر پر تین سرکاری چھٹیاں دی جاتی ہیں۔ 10 اپریل بروز بدھ سے 12 اپریل بروز جمعہ تک عید کی چھٹی کے بعد ہفتہ ، اتوار کی چھٹی ہے اس لیے پاکستانیوں کو بھی پانچ دن کی چھٹی ہوگی۔