کویت اررو نیوز 08 جنوری: پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت نے 60 سالہ تارکین وطن افراد کے اقامہ سے متعلق خبر کی تردید کردی۔
تفصیلات کے مطابق پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت نے ان 60 سال سے زیادہ عمر کے افراد کے ویزوں کی عدم تجدید کا فیصلہ مؤثر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت (پی اے ایم) کے باخبر ذرائع نے 12 جنوری سے نئے آن لائن سسٹم کے آغاز سے ایک بار پھر اس بات کی تصدیق کی ہے کہ 60 سال کی عمر تک پہنچنے والوں اور ہائی اسکول ڈپلومہ رکھنے والے تارکین وطن کے لئے ویزا کی تجدید نہ کرنے کا جو فیصلہ جاری کیا گیا ہے وہ برقرار ہے اور یہ فیصلہ یکم جنوری سے مؤثر ہوچکا ہے۔ اس فیصلے پر غور و خوض کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جو کچھ گردش کیا جارہا ہے اس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
پی اے ایم نے کمپنیوں اور دیگر اداروں کے دستخط کنندہ نمائندوں سے بھی اپیل کی ہے کہ 12 جنوری سے پہلے جلد از جلد اپنے آن لائن دستخط کا اندراج کریں کیونکہ کام کو نئے آن لائن سسٹم میں منتقل کردیا جائے گا۔ 12 جنوری کو سسٹم شروع ہونے کے بعد تمام کام کے طریقہ کار آن لائن ہو جائیں گے اور کام خود کار طریقہ سے ہو جائے گا تاکہ اداروں اور کمپنیوں میں نجی کام کے طریقہ کار میں خلل نہ پڑے۔
کمپنیوں کے دستخط کنندہ نمائندے کی جانب سے PAM کی ویب سائٹ پر دستیاب فارمز پر بذریعہ آن لائن دستخط درج کرنے پر صارف نئے فائل نمبر حاصل کریں گے اور اپنے لین دین کو مکمل کریں گے۔