کویت اردو نیوز 07 فروری: تاجروں اور صالون مالکان نے حکومتی فیصلے کے خلاف دھرنا دے دیا۔ صالون اور متعدد دکانوں کے مالکان نے قومی اسمبلی کی عمارت کے سامنے کابینہ کے حالیہ فیصلے کے خلاف دھرنا دیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بروز ہفتہ کو متعدد کاروباری مالکان قومی اسمبلی کی عمارت کے سامنے Opera اوپرا اسکوائر پر جمع ہوئے تاکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے کابینہ کے فیصلے جس میں صالون اور متعدد دکانیں بند کرنے کا فیصلہ شامل ہے کے خلاف اپنے اعتراضات کا اظہار کرسکیں۔
مظاہرین نے اسمبلی کے ذریعے کابینہ کو اپنا پیغام پہنچانے کے لئے ایسا قدم اٹھایا، انہوں نے اس فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا اور زور دیا کہ ان کی پریشانی اب مزید بڑھ سکتی ہے۔مظاہرین نے اس بات پر بھی زور دیا کہ دوسروں کو اپنے کام جاری رکھنے کی اجازت دیتے ہوئے بعض کاروباروں کو بند کرنا ناقابل قبول ہے۔
ایک Spa کے مالک نے زور دے کر کہا کہ وہ کاروبار بند کرنے کے لئے تیار ہے لیکن ایک شرط پر یا تو کابینہ کو انہیں معاوضہ دینا چاہئے یا کم از کم بعد میں ایسا کرنے کا وعدہ کرنا چاہئے۔ ایک متعلقہ پیشرفت میں اسمبلی کے اسپیکر مرزوق الغانم نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اس معاملے پر وزیر اعظم شیخ صباح الخالد سے تبادلہ خیال کیا ہے جو اس فیصلے پر نظر ثانی کرنے پر راضی ہیں۔ وزارتی ایمرجنسی کمیٹی کی نشاندہی اور چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ای) کے مالکان کے نمائندے ملاقات کریں گے۔
الغانم نے اراکین پارلیمنٹ عبد اللہ الطریجی اور احمد الحمد کی موجودگی میں ایس ایم ایز کے مالکان کے نمائندوں سے ملاقات کی بھی تصدیق کی۔ انہوں نے کہا کہ نمائندوں نے کورونا وائرس سےنمٹنے سے متعلق فیصلوں کی وجہ سے ان کی پریشانی اور ہونے والے معاشی نقصانات کی وضاحت کی۔ انہوں نے کابینہ سے مذکورہ بالا فیصلے پر عمل درآمد معطل کرنے کا مطالبہ بھی کیا اور وضاحت کی کہ اس سے کویتی خاندانوں پر ایک بڑی تعداد کو منفی طور پر اثر پڑے گا۔